جعلی حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا، چوہدری پرویزالٰہی

 جعلی حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا، چوہدری پرویزالٰہی

  

 لاہور (جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے کہا ہے کہ جعلی حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ چوہدری پرویزالٰہی سے صدر پاکستان مسلم لیگ ضلع خوشاب اور ٹکٹ ہولڈر چوہدری رضوان مختار رندھاوا کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہی نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں دو نمبر حکومت قائم ہے، جعلی حکمرانوں کو عوام کی حمایت حاصل نہیں۔ چوہدری پرویزالہی نے کہا کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط کے ساتھ یکطرفہ معاہدے خود کررہے ہیں، آئی ایم ایف کی طرف سے کچھ نہیں اور نام عمران خان کا لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روز بروز بڑھتی مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کا جینا مشکل ہو گیا، جعلی حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ ملاقات میں پرویزالہی نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ 

چوہدری پرویزالٰہی

مزید :

صفحہ آخر -