فلم گارڈ فادر میں اہم کردار  میں نظر آؤں گا، جانو بابا

  فلم گارڈ فادر میں اہم کردار  میں نظر آؤں گا، جانو بابا

  

لاہور(فلم رپورٹر) یہ میرے لئے اعزاز اور فخر کی بات ہے کے میں نئی آنے والی فلم ''گاڈ فادر '' جس کے پروڈیوسر،مصنف اور ہدایت کار نوید رضا ہے اس میں مین ولن کا کردار ادا کرنے جا رہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار فلم انڈسٹری کے معروف اداکار جانو بابا نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ یہ فلم میرے فلمی کیریئر میں بہت معنی رکھتی ہے کیونکہ ماضی میں پنجابی فلم ''ناگن '' میں میں نے مین ولن کا کردار ادا کیا تھا جو کہ انڈین فلم نگینہ کے ولن امریش پوری سے بہت مشابہت رکھتا تھا۔ میرے اس کردار کو فلم شائقین اور ناقدین نے بہت پسند کیا تھا۔ ایک طویل عرصے کے بعد نوید رضا نے میری صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فلم ”گاڈ فادر“ میں مین ولن کا رول دیا ہے۔ اور میں نوید رضا کی بصارت اور بصیرت کو داد دیتا ہوں جنہوں نے اپنی اس فلم ”گاڈفادر“ کے لئے بطور ولن انتخاب کیا۔

جانو بابا کا کہناتھاکہ نوید رضا کی صلاحیتوں سے کون واقف نہیں ہے۔اس سے پہلے بھی وہ اپنی فن کا لوہا منوا چکے ہیں اور ان کی پنجابی فلم '' کھیڈ مقدراں دی '' سینماگھروں کی زینت بن چکی ہے۔

 اس فلم نے شائقین کے دلوں میں گہری چھاپ چھوڑی۔ اس کے بعد ان کی اردو فلم '' ایک رشتہ ''جو کہ بہت حساس موضوع پر بنائی گئی تھی آج بھی امپیریل سینما میں گزشتہ چار ماہ سے مسلسل فلم بینوں کی توجہ کا مرکزبنی ہوئی ہے۔ نوید رضا ایک جنونی اور اپنی انتھک محنت سے ایک شاہکار تخلیق کرتے ہیں۔ان کی فلموں کے موضوعات ہمیشہ معاشرے کے اندر رونما ہونے والی ٹوٹ پھوٹ اور اخلاقی قدروں کے عروج و زوال کے ظلم و ستم ' نا انصافی اور رشتوں کی مطلب پرستی کو ایسے سکرپٹ میں پروتے ہیں کہ دیکھنے والا دم بخود رہ جاتا ہے۔ فلم ”ایک رشتہ“ میں انہوں نے نئے اور پرانے چہروں کو متعارف کراکے فلم انڈسٹری کو ایک نیا خون مہیا کیا۔ ان کے دشمن بھی ایک بات کہ معترف ہیں کہ نوید رضا فلم بناتا نہیں ہے بلکہ اس فلم کو سینما اسکرین کی زینت بھی بنا دیتا ہیے۔ یہ میرے لئے بہت فخر اور اعزاز کی بات تھی کہ میں نے”ایک رشتہ“ میں نے بطور مین ولن کام کیا تھا اور ایک مرتبہ پھر ان کی آنے والی فلم '' گاڈ فادر'' میں بطور مین ولن کام کرنے جا رہا ہوں۔ اس فلم میں بھی نوید رضا نے نئے اور پرانے چہروں کے جھرمٹ کو پردہ سکرین پر سجایا ہے۔ فلم کی اہم کاسٹ میں راحیلہ آغا اور اچھی خان اس فلم میں اپنی زندگی کا بہترین کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔ جانو بابا نے مذید کہاکہ نوید رضا کا شمار ان ہی چند لوگوں میں ہوتا ہے جو نفع نقصان کو بالائے طاق رکھ کر فلم انڈسٹری کی خدمت میں دن رات کوشاں ہیں۔

مزید :

کلچر -