گلگت بلتستا ن میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 4افراد جاں بحق، 8زخمی 

گلگت بلتستا ن میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 4افراد جاں بحق، 8زخمی 

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا۔حادثہ رحیم آباد میں مو ڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا، تمام سیاحوں کا تعلق کراچی سے ہے جو گلگت میں سیاحت کے لے آئے تھے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔جاں بحق ہونیوالوں میں خاتون سمیت ایک بچہ بھی شامل ہے، گاڑی میں بارہ افراد سوار تھے، زخمیوں کو پروونشل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا، گلگت ریسکیو 1122کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

گلگت حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -