مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی 

مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی 

  

سرینگر(آئی این پی)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پیراملٹری فورس کے ایک اہلکارنے بدھ کو جنوبی کشمیر کے اسلام آباد قصبے میں خودکشی کرلی۔سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کے اہلکار نے قصبے کے پولیس اسٹیشن میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔مذکورہ اہلکار ڈیوٹی پر تھا اور سی آر پی ایف کی 40ویں بٹالین کا”ڈاگ ہینڈلر“ تھا۔اس واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 545ہوگئی ہے۔ 

خودکشی 

مزید :

صفحہ آخر -