ہربنس پورہ میں ملزمان نے خواجہ سرا پر تیزاب پھنک کر زخمی کر دیا

ہربنس پورہ میں ملزمان نے خواجہ سرا پر تیزاب پھنک کر زخمی کر دیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ہربنس پورہ کے علاقہ میں ملزمان نے خواجہ سرا پر تیزاب پھنک کر زخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقہ بستی سیدن شاہ کے قریب ملزم حمزہ اور اسکے ساتھی نے ذاتی رنجش کی بناء  پر کنزہ نامی خواجہ سراء  پر تیزاب پھینک دیا۔ خواجہ سراء  تیزسب سے جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔ شدڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں مرکزی ملزم حمزہ سلیم عرف سنی کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ سہیل چودھری نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ نقص امن کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ 

 خواجہ سرا 

مزید :

صفحہ آخر -