ون ڈے، ٹی 20رینکنگ، بابراعظم کی بادشاہت برقرار
دبئی(آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں مردکھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کی ہے۔ون ڈے رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں پاکستان کے بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ امام الحق دوسرے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ایک درجہ ترقی کے بعد نویں نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے جب کہ پاکستان کے عماد وسیم اس فہرست میں نویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں انگلینڈ کے جوروٹ پہلے نمبر پر برقرار ہیں بابر اعظم چوتھے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ بولنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے، پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے۔ٹیسٹ آل رانڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے، بنگلادیش کے شکیب الحسن دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، پاکستان کا کوئی آل راؤنڈر اس فہرست میں پہلے دس کھلاڑیوں میں جگہ نہیں بناسکا۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی پاکستان کے بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
، محمد رضوان کی بھی رینکنگ میں دوسری پوزیشن برقرار ہے۔