پی سی بی کے بورڈز آف گورنرز کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا

  پی سی بی کے بورڈز آف گورنرز کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرزکا اجلاس  آج طلب کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین رمیز راجہ کی صدارت میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہورمیں ہونے والے اجلاس میں نئے مالی سال کے مجوزہ بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی بریفنگ اور مشاورت ہوگی۔بورڈ آف گورنرز کی طرف سے بجٹ کی منظوری کے بعد قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔ معاوضوں میں 30 فیصد اضافے کے ساتھ ریڈ اور وائٹ بال کھیلنے والے کرکٹرز کو الگ الگ کیٹیگریز میں کنٹریکٹ دیا جائیگا۔

بورڈ ا?ف گورنرز کے اجلاس میں پی سی بی سالانہ جنرل کونسل اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر بھی شرکا کو اعتماد میں لیا جائیگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -