عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کا واحد راستہ الیکشن، اورنگزیب کھچی

عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کا واحد راستہ الیکشن، اورنگزیب کھچی

  

 میلسی (نامہ نگار) تحریک انصاف کے ضلعی صدر اور میلسی سے مستعفی ایم۔این اے محمد اور نگ زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ غربت 

(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

کے خاتمے کے دعویداروں  نے عوام کو بھو کا مارنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جمہوریت میں شب خون مارا جائے تو 22 کروڑ عوام کے ساتھ ایسا ہوتا ہے جو اب ہو رہا ہے۔دنیا جانتی ہے کہ ہماری حکومت کو ہٹایا گیا تو پہلی بار پاکستان میں کرپشن کا الزام نہیں تھا ورنہ یہ رواج تھا کہ کرپشن کے الزامات پر حکومتیں ہٹائی گئیں امپورٹڈ حکومت کے دور میں تیسری بار بجٹ پیش ہو رہا ہے جو ایک ریکارڈ ہے نئی شرائط کے سامنے گھٹنے ٹیکنے والی حکومت نے آئی ایم ایف کی نئی شرائط پر تنخواہ دار طبقے کو ٹیکسوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے جبکہ پٹرول کی قیمتوں پر پھر حکومت نظریں جمائے ہوئے ہے ہم عوام کو اس مہنگائی سے نجات کا ایک ہی راستہ جانتے ہیں اور وہ انتخابات ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان.خان بھابھہ۔تحصیل کوآرڈینیٹر وسیم احمد شیخ۔نائب صدر مشیر زبیر خان جوئیہ اور انصاف لائرز فورم میلسی کے صدر ناصر ممتاز خیرپوری ایڈوکیٹ کی قیادت میں ملنے والے کارکنوں اور شہریوں کے وفد سے کیا۔انہوں نے کہا  کہ روپے کی بے قدری۔مہنگائی۔بیروز گاری کے مزید خطرات منڈلا رہے ہیں اقتدار سے زیادہ حکومت کو عوام پیاری ہوتی تو وہ دیگر سمجھدار ممالک کی طرح روس سے پٹرولیم مصنوعات۔گیس اور گندم کے معاہدے کر کے قوم کو مہنگائی کے عذاب سے چھٹکارا دلاتی مگر امپورٹڈ حکومت میں یہ عوامی محبت مفقود ہے۔احتساب دینی معاملہ ہے جس کو زمیں بوس کر دیا گیا ہے یہ شہنشاہیت،آمریت اور فسطائیت ہے جس کا جمہوریت سے عملی کردار کی روشنی میں کوئی تعلق  نہیں۔انشا اللہ انتخابات ہوں گے اور پھر ہی 22 کروڑ عوام کو جمہوریت کے ثمرات ملیں گے #

مزید :

ملتان صفحہ آخر -