عمران خان سے ملاقات میں اہم معاملات، تجاویز پر غور ہوا، حامد سعید کاظمی

عمران خان سے ملاقات میں اہم معاملات، تجاویز پر غور ہوا، حامد سعید کاظمی

  

 حاصل پور (نماندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر نظام مصطفے پارٹی کے سربراہ سید حامد سعید کاظمی نے حاصل پور میں ملک 

(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

عبدالغفار سعیدی کی ریاش گاہ پر میڈیا سے اور جماعت اہلسنت کے عھدے داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا کسی سیاسی جماعت سے کوی تعلق نہ ہے اور نہ ہی میں تحریک انصاف میں ابھی تک شمولیت اختیار کی ہے عمران خاں سے میری ملاقات کو غلط رنگ دیا گیا ہے سیاست میں ایک دوسرے سے میل ملاپ سیاست کا حسن ہوتا ہے انھوں نے کہا کہ میں نے عمران خاں سے ملاقات میں سیاسی حوالے سے ان کو چند تجاویز دی ہیں اگر الیکشن اس سال ہوتے ہیں تو سیاست کا رخ کچھ اور ہوگا لیکن الیکشن اگلے سال ہوتے ہیں تو پھر رخ کچھ اور ہو گا میرے ساتھ تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن نے بھی اپنی جماعت میں شمولیت کے لیے رابطہ کیا ہے اس سلسلہ ان کی اپنے ہم خیال ساتھیوں سے مشاورت جاری ہے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو کوی ریلیف نہی دیا مہنگائی نے مزدور طبقہ تنخواہ دار طبقہ اور سفید پوش طبقہ کی چیخیں نکوا دی ہیں موجودہ بجٹ سے مہنگای میں مزید اضافہ ہو گا انھوں نے کہا کہ اتحاد اہلسنت کے لیے وہ کوشاں ہیں اور ناامید نہی ہیں اہلسنت کی بقا صرف اتحاد اہلسنت میں ہی ہے تمام سنی جماعتوں اور اکابرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہونا ہوگا اس موقعہ پر ملک عبدالغفار سعیدی صدر تنظیم السعید مفتی محمد یار سعیدی امیر جماعت اہلسنت تحصیل حاجی محمد ارشد گورایہ ضلعی  ناظم اعلی جماعت اہلسنت حافظ محمد اقبال سٹی ناظم اعلی چوہدری اشرف ساجد ہنجرا ناب امیر تحصیل اصغر ندیم سعیدی ساجد امین سعیدی ناب ناظم بھاول پور ڈویزن ملک اسحاق غوری محمد صفدر اور دیگر اکابرین جماعت اہلسنت بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

حامد سعید کاظمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -