شرپسندوں کا خط،ڈی پی او کا موضع کھرل کھکھانی کا دورہ، متاثرہ خاندان سے ملاقات، سکیورٹی معاملات پر گفتگو

شرپسندوں کا خط،ڈی پی او کا موضع کھرل کھکھانی کا دورہ، متاثرہ خاندان سے ...

  

  میلسی (نامہ نگار)میلسی کے نواحی موضع کھرل کھکھانی میں علاقہ (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

نمبردار کے چھوٹے بھائی کو شر پسندوں کی جانب سے دھمکی آمیز خط پر رات گئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر   وہاڑی رانا شاہد پرویز نے دورہ کیا۔متاثرہ خاندان سے صورتحال دریا فت کی خط کے مندر جات بارے استفسار کر تے ہو ئے مکمل تحفظ کی یقین دہانی کرائی جبکہ متاثرہ خاندان نے بتایا کہ کچھ عر صہ پہلے بھی شر پسندوں نے ان کے ہاں واردات کی۔تاہم وہ جاگ گئے اور اب دوبارہ یہ دھمکی دی گئی ہے۔ حملہ آور علاقے میں فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں لیکن وہ ان کے مذموم عزائم کا میاب نہیں ہونے دیں گے وہ ذاتی طور پر سیکیوریٹی کا انتظام کر رہے ہیں اس لیے پولیس کو پریشان نہیں کر نا چاہتے۔اتحاد بین المسلمین پر یقین رکھتے ہیں اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی نے میلسی پولیس کو خصوصی ہدایات دیں کہ شرپسندوں کی جڑ تک پہنچا جا ئے اس موقع پر ڈی ایس پی میلسی سرکل طاہر شبیر اور سرکل ایس ایچ اوز موجود تھے۔دریں اثنا بدھ کے روز۔کرم پور پولیس نے موضع کھرل۔کھکھانی میں خصوصی  سرچ آپریشن   جاری رکھا  تاکہ ملزمان تک پہنچ سکے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -