احتساب عدالت ملتان، غیر الاٹمنٹ کیس میں لیگی رہنماؤں کیخلاف ایک گواہ کی جزوی شہادت قلمبند

احتساب عدالت ملتان، غیر الاٹمنٹ کیس میں لیگی رہنماؤں کیخلاف ایک گواہ کی جزوی ...

  

 ملتان (خصو صی  رپورٹر)  احتساب عدالت ملتان نے غیر قانونی الاٹمنٹ (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

کیس میں ملوث سابق لیگی ایم این اے سلطان محمود ہنجرا، لیگی ایم پی اے غلام قاسم ہنجرا اور محمد افضل سمیت 7 ریونیو افسران کے خلاف کیس میں ایک گواہ کی جزوی شہادتیں قلمبند کی جبکہ افضل ہنجرا اور سلطان محمود کی بریت کی درخواستوں پر بحث کے لیے سماعت 22 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ملزمان کی جانب سے مقدمہ سے بری کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے جس پر وکلا بحث ہونی باقی ہیلیکن مجوزہ قانون میں تبدیلی کی وجہ سے سماعت ملتوی کی گئی۔قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب حکام کے مطابق ملزمان سابق لیگی ایم این اے، ایم پی اے سمیت ریوینیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے خلاف غیر قانونی طور پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی انکوائری شروع کی گئی، جنہوں نے متعدد شہریوں کو پلاٹ فراہم کرنے کے عوض بھاری رقم ہتھیائی تھی۔ ملزمان نے کوٹ ادو میں پلاٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا لیکن پلاٹ نہیں دیے جس پر نیب نے انکوائری کرکے ملزمان کے خلاف ریفرنس تیار کرکے عدالت پیش کیا ہے تاہم ملزمان نے عدالت میں 265-k کے تحت درخواست دائر کی ہے اور موقف اپنایا کہ نیب سیاسی انتقامی کاروائی کررہا ہے اس لیے ریفرنس کو کالعدم قرار دیکر مقدمہ سے بری کیا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -