کبیروالا:لمپی سکن وائرس کا پھیلاؤ مزید تیز،سینکڑوں جانور ہلاک 

کبیروالا:لمپی سکن وائرس کا پھیلاؤ مزید تیز،سینکڑوں جانور ہلاک 

  

 بارہ میل (نامہ نگار) کبیروالا و نواحی علاقوں بارہ میل،جودھ پور،چوپڑہٹہ(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

،موہری پور،ککڑہٹہ اور باٹی بنگلہ میں جانوروں میں لمپی سکن تیزی سے پھیلنے لگا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں کے حساب سے جانور ہلاک ہوچکے ہیں،کبیروالا کے پرائیویٹ وٹرنری ڈاکٹر سیف اللہ،ڈاکٹر لیاقت حسین جٹ،ڈاکٹر ندیم،ڈاکٹر ساجد مجید و دیگر سادہ لوح لوگوں کو جانوروں کو ویکیسن لگوانے کی مد میں بھاری رقم بٹور رہے ہیں،محکمہ لائیو سٹاک کبیروالا کے ملازمین لسی پی کر سو گئے ہیں اور تاحال انہوں نے کسی بھی علاقے میں ویکیسن کا عمل شروع کیا ہے،محکمہ لائیو سٹاک کے ملازمین عطائی وٹرنری ڈاکٹروں سے بھتہ وصول کرتے ہیں،مذکورہ عطائی وٹرنری ڈاکٹر سارا دن دیہی علاقوں میں رہتے ہیں اور سادہ لوح لوگوں کو جانوروں میں مختلف بیماریوں کا کہہ کر لوٹتے ہیں،اہلیان علاقہ نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور جانوروں میں لمپی سکن کی ویکیسن کروائی جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -