اوورسیز پاکستانیوں کا شکر گزار جنہوں  نے مادر وطن پر اعتماد کیا، شہباز شریف

        اوورسیز پاکستانیوں کا شکر گزار جنہوں  نے مادر وطن پر اعتماد کیا، ...

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کہتے ہیں کہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مادر وطن پر اعتماد کیا۔وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ہماری حکومت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سکیم کے پیچھے مضبوطی سے کھڑی ہے، خوشی ہے کہ   سٹیٹ بینک کو 57 ملین ڈالر ایک دن میں اب تک کی سب سے بڑی رقم آئی۔انہوں نے کہا کہ اب ہم نے مجموعی ذخائر میں 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر لیا ہے، انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز

مزید :

صفحہ اول -