بارشیں،دریاؤں میں طغیانی،سیلاب سے نمٹنے کی تیاریاں 

بارشیں،دریاؤں میں طغیانی،سیلاب سے نمٹنے کی تیاریاں 

  

 ڈیرہ غازی خان(بیورو رپورٹ،سٹی رپورٹر) ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر دریاؤں میں طغیانی اور رود کوہیوں کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

 ہے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے محکموں کو ہائی الرٹ کردیا۔ڈی واٹرنگ سیٹ اور مشینری کو فنکشنل کرنے کے ساتھ محکموں کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔کمشنرنے ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے افسران کو ذمہ داریاں سونپ دیں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار اور دیگر افسران موجود تھے۔کمشنرنے کہا کہ چاروں اضلاع میں پی ڈی ایم اے،بلدیاتی ادارے،ریسکیو 1122،لائیو سٹاک،ایجوکیشن،ہیلتھ،پنجاب پولیس اور دیگر متعلقہ محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں۔ارلی وارننگ سسٹم کو فعال رکھنے کے ساتھ محکمے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔پانی کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے ساتھ سندھ اور چناب دریاؤں کے نشیبی علاقوں کا سروے کریں۔حساس علاقوں میں آبادی،مویشی اور املاک کے محفوظ انخلاء کیلئے تمام ممکنہ انتظامات کئے جائیں۔کمشنر محمد عثمان انور نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور دیگر سرکاری اداروں میں فلڈ ریلیف کیمپس کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔سیلاب سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والی آبادی،مویشی،فصلات کا ضروری ریکارڈ مرتب کیا جائے۔کمشنر نے کہا کہ سیلاب سمیت قدرتی آفات کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تاہم پیشگی اقدامات کرکے نقصان کو کم کیا جاسکتا ہے کمشنر نے گزشتہ روز کے اجلاس میں دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -