حکومت لڈن کو تحصیل کا درجہ دے میاں عرفان دولتانہ کا اسمبلی میں خطاب

حکومت لڈن کو تحصیل کا درجہ دے میاں عرفان دولتانہ کا اسمبلی میں خطاب

  

بوریوالا(تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ بوریوالا 

(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

ٹیکسٹائل ملز کو دوبارہ فنکشنل کیا جائے تاکہ وہاں کے ہزاروں لوگوں کو روز گار مل سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بوریوالا ٹیکسٹائل ملز کے لئے ان کے نانا اس وقت کے وزیر اعلی پاکستان میاں ممتاز خان دولتانہ 2400 ایکڑ زمین دی تھی ملز کے قیام سے بوریوالا میں تعمیروترقی کا دور شروع ہوا ملز میں 5ہزار سے زائد مزدوروں کے گھروں کے چولہے جلتے تھے انہوں نے کہاکہ یہاں کے بڑے مسئلہ لوگوں کے دیرینہ مطالبہ کو دریائے ستلج پر پل کو تعمیر کرکے پورا کیا جائے جو کہ اس وقت کے وزیراعلی پنجاب اور موجودہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے دورہ بوریوالا دیوان صاحب کے موقع پر وعدہ کیا تھا ممبر صوبائی اسمبلی نے کہاکہ ان کے حلقہ انتخاب لڈن کو تحصیل کا درجہ دیا جائے وہ 1950 سے سب تحصیل ہے تحصیل کا درجہ حاصل ہونے سے تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور اس کے دیرینہ مسائل ہونگے اور یہاں کے لوگوں کی محرومیوں کا خاتمہ ہو گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -