گورنر ہاؤس پنجاب میں ای روزگار ٹریننگ پروگرام سیشن
بہاولپور(بیورو رپورٹ)یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے گورنر ہاؤس پنجاب میں ای روزگار ٹریننگ پروگرام کی تقریب کا انعقاد کیا۔ گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن تقریب میں بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے۔ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، علی سرفراز حسین، سیکریٹری امور نوجوانان و کھیل، اسد اللہ فیض، سیکریٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن، نجف اقبال، سیکریٹریز، پنجاب بھر کی ای روزگار پارٹنر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، ڈائریکٹر کالجز، محکمہ امور نوجوانان اور کھیلوں کی ٹیم، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، ای روزگار اور اعلیٰ کامیابیاں حاصل کرنے والوں نے بطور مہمان شرکت کی۔ سیکرٹری امور نوجوانان و کھیل، اسد اللہ فیض نے تقریب میں شرکت پر گورنر پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بعد از پراجیکٹ کنٹینیویشن ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا باضابطہ خیرمقدم کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ای روز گار سنٹر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا قیام 13فروری 2020کو عمل میں آیا جس کو 7ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا۔ بے روز گار نوجوانوں کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ مرکز بنایا گیا جو نہ صرف بہاول پور بلکہ دوردراز علاقوں کے نوجوانوں کے لیے بھی اعلیٰ تعلیم اور روزگار کے مواقع مہیا کر رہا ہے۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا ای روزگار سنٹر ہزاروں طلباء وطالبات کے لیے کلاسز مکمل کر ا چکاہے۔ یہ طلباء نہ صرف اپنے لیے بلکہ پاکستان کے لیے بھی زرمبادلہ کے ذخیر میں اضافہ کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔ میانوالی سے تعلق رکھنے والے سیف اللہ کی کامیابی کی کہانی جنہوں نے ای روزگار پروگرام سے تربیت حاصل کی اور 2.5 کروڑ روپے کمائے، جبکہ ای روزگار ٹریننگ پروگرام کی اعلیٰ کامیابیاں حاصل کرنے والی رمشا نواز اور طلحہ احسن کو معزز مہمانوں کے ساتھ اپنی کامیابیاں شیئر کرنے کے لیے مدعو کیا گیا۔چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، علی سرفراز حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کی مستقبل کی ترقی کے لیے ڈیجیٹل خواندگی اور ہنر مند نوجوانوں کی اہمیت کی نشاندہی کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ای روزگار نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں اور انٹرپرینیورشپ سے بااختیار بنا رہا ہے۔ انہوں نے پروگرام کو کامیاب بنانے پر پی آئی ٹی بی کی ٹیم کی تعریف کی۔اس موقع پر وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن، پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر نے ای روزگار تربیتی پروگرام کے حوالے سے اپنے احساسات اور تجربے کا اظہار کیا اور پروگرام کو پائیدار بنانے کا موقع فراہم کرنے پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر گورنر پنجاب کی موجودگی میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، سیکرٹری امور نوجوانان و کھیل، ڈائریکٹر جنرل ای گورننس PITB، پارٹنر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے ای روزگار ٹریننگ پروگرام کی منتقلی کے لیے ایم او یو پر دستخط کیے۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے تقریب کے اختتام پر حاضرین سے خطاب کیا۔ وہ ای روزگار ٹریننگ پروگرام کی کامیابی کی کہانیاں دیکھ کر حیران رہ گئے اور اس پروگرام کو کئی سالوں میں کامیابی سے چلانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی تائید کی۔ پنجاب کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے چانسلر کی حیثیت سے، انہوں نے اس منصوبے کی ہموار منتقلی کے لیے تمام وائس چانسلرز کو اپنا تعاون فراہم کرنے کو یقینی بنایا۔