ملتان، مختلف علاقوں میں وارداتیں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

ملتان، مختلف علاقوں میں وارداتیں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقائع نگار)ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
 کی نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ مظفرآباد کے علاقے گاگرہ کچھور (ر) صوبیدار لیاقت سے تین مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی3لاکھ50ہزار چھین کراسلحہ لہراتے ہوئے فرارہوگئے،شیرشاہ انٹرچینج کے قریب اعجاز احمد سے تین ڈاکونے 3ہزارچھین لیئے، تھانہ قطب پور کے علاقے قاسم بیلہ محمد عادل سے دو ڈاکو نقدی25ہزار سمیت موبائل چھین کر لے گئے،تونسہ سٹریٹ عون محمد سے دوڈاکو موٹرسائیکل سے محروم کرگئے،تھانہ نیوملتان کے علاقے معصوم شاہ روڑ سرفراز سے دوڈاکو نے نقدی4ہزاروموبائل چھین لیا،جان محمد کالونی توصیف احمد سے تین ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرارہوگئے،منیر آبادکالونی علی فیضان سے دوڈاکو 4ہزار وموبائل لے گئے،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے ابن سینا ہسپتال حسن پراپرٹی شاپ پر تین ڈاکو نے داخل ہوکر عبداللہ سے اسلحہ کے زورپر 2لاکھ50ہزار لوٹ کر فرارہوگئے،کھادفیکٹری کے قریب عثمان سے تین ڈاکو 30ہزار چھین کر لے گئے، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے عثمان گارڈن محمد عمیر سے دومسلح ڈاکو موٹرسائیکل لے گئے،تھانہ بی زیڈ کے علاقے عثمان آبادگلی نمبر21مظہر حسین (پٹواری) سے دوڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی1لاکھ70ہزار سمیت دوموبائلز فونز چھین کر فرارہوگئے،بستی فاضل پور سیدوں مائی سے دوڈاکو ڈیڑھ تولہ طلائی بالیاں ابردستی اتارکر فرارہوگئے،تھانہ شاہ شمس کے علاقے نیوشاہ سمس کالونی شہزاداحمد سے دوڈاکو نقدی35ہزار وموبائل لوٹ کر لے گئے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے محمد سلیم سے دوڈاکو موٹرسائیکل چھین کر لے گئے،واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مصروف کارروائی ہے۔