پاکستان اٹلی کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،جنرل باجوہ 

 پاکستان اٹلی کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،جنرل باجوہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک) اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس ایڈمرل گوئسپے کاوو ڈراگونے نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور تربیتی امور سمیت انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان کثیر النوعیت تعلقات بالخصوص مضبوط دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔اطالوی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔انہوں نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے  اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف  نے  ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دفاع و سیکیورٹی، دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، دفاع پیدوار سمیت مختلف شعبوں میں پاک اٹلی تعاون میں مزید اضافے کی بہت گنجائش ہے۔   چیف آف ڈیفنس سٹاف اٹلی نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔   
جنرل ندیم رضا

جنرل  باجوہ 

  

مزید :

صفحہ اول -