اینٹی کرپشن ٹیم کا چھاپہ،سٹاف نرس سے رشوت وصولی پر اکاؤنٹس کلرک گرفتار

اینٹی کرپشن ٹیم کا چھاپہ،سٹاف نرس سے رشوت وصولی پر اکاؤنٹس کلرک گرفتار

  

ملتان (وقا ئع نگارٹر)اینٹی کرپشن نے لودھراں میں کارروائی (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

کے دوران سٹاف نرس سے رشوت وصول کرنے والے تحصیل ہیڈ کوارٹر لودھراں کے اکاؤنٹس کلرک کو گرفتار کر لیا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اکانٹس کلرک اکبر حسین نے سٹاف نرس سے تنخواہوں کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے 65 ہزار روپے رشوت طلب کی، انٹی کرپشن ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر کلرک کو گرفتار کر لیا اور رشوت میں وصول کیے گئے 65 ہزار روپے بھی برآمد کر لیے، اینٹی کرپشن نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -