پانی پر دو گروپوں میں جھگڑا، مخالفین کاخواتین پرتشدد،اہل علاقہ کا احتجاج

پانی پر دو گروپوں میں جھگڑا، مخالفین کاخواتین پرتشدد،اہل علاقہ کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 بہاولپور(ڈسٹرکٹ  بیورو) چک نمبر289 ڈبلیو بی کے رہائشی اکبر(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
جعفری نے جسم پرعلامتی کفن پہنے میڈیاکوبتایاکہ تین روز قبل بارش کاپانی گھرمیں داخل ہونے پراس نے گلی میں بندلگادیاتھاجس کی رنجش پرحاجی غلام سرور گھنمب اصغر گھنمب حاجی اکرم گھنمب کالاڈھول عاقب جاوید فلک شیرگھنمب،ر حیم بخش گھنمب اوردیگر200 کے قریب لوگ حملہ آور ہوگئے۔ انہوں نے آتے ہی اسے اس کی بیوی اوربیٹوں پرتشدد کرناشروع کردیادوران تشدد اس کی بیوی کے کپڑے بھی پھٹ گئے لیکن غنڈہ عناصر نے اس کی جان نہ چھوڑی مقامی لوگوں نے تشدد اوربرہنہ کرنے کی ویڈیوسوشل میڈیاپراپ لوڈ کردی جس پرایڈیشنل آئی جی پنجاب نے آر پی اوبہاولپورکوواقعہ کی فوری تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیا۔متاثرہ شخص اکبرجعفری نے بتایاکہ آر پی اوکے حکم پروہ اے ایس پی سٹی کے پاس فریادلے کرگیاتووہاں پرغنڈہ عناصردوبارہ حملہ آور ہوگئے واراسے بیوی سمیت اغواکرنے کی کوشش کی جس پراس نے موقع سے بھاگ کرجان بچائی اس نے بتایاکہ ملزمان بااثر ہیں اورآئے روز جتھے کی شکل میں بے گناہ افراد کوتشدد کانشانہ بناتے رہتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلی پنجاب اوردیگر ارباب اختیار سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔