یکم جولائی سے باقاعدہ مون سون کا آغاز ہوگا، محکمہ موسمیات

یکم جولائی سے باقاعدہ مون سون کا آغاز ہوگا، محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتہ گرم گزرنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں یکم جولائی سے مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ جو معمول سے زائد ہونگیں تاہم آنے والے دنوں میں گرمی کے باوجود موسم قدر خوشگوار رہے گا۔ گزشتہ روز بھی شہرر کی فضاؤں میں بادل چھائے رہے اور تمام دن بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات

مزید :

صفحہ اول -