وہاڑی چیمبر آف کامرس وفد کی آذر بائیجان کے سفیر سے ملاقات،تجارت بڑھانے پر گفتگو

وہاڑی چیمبر آف کامرس وفد کی آذر بائیجان کے سفیر سے ملاقات،تجارت بڑھانے پر ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

وہاڑی کے وفد نے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات کی۔وفد کی قیادت شیخ محمد نعیم پاشا صدر وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کر رہے تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور سیاحت کو بڑھانے پر بات ہوئی۔محمد غضنفر علی، میاں خالد حسین اور شاہد حسین نے پاکستان کی زرعی اجناس  کے ساتھ ساتھ آئل ملز ایکسپیلرز  کولڈسٹوریج کمپریسر اور سٹوریج ٹینک  اور سعود احمد شاد نے بیوٹی کاسمیٹکس مصنوعات کی آذربائیجان  ایکسپورٹ کی بات کی ۔  آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف  نے  کہا کہ آذربائیجان  روسی  اور یورپین مارکیٹس کیلئے  پاکستانی مصنوعات کی فروخت کیلئے بہترین راستہ ہے پاکستان سے براستہ ایران بائی روڈ آذربائیجان کی مارکیٹس تک پاکستانی مصنوعات باآسانی پہنچ سکتی ہیں۔ مزید کہا کہ آذربائیجان ایمبیسی وہاڑی چیمبر کے ممبرانِ کی آذربائیجان مارکیٹ تک رسائی میں بھرپور معاونت کرے گی۔ اسکے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی آذربائیجان مصنوعات کی مانگ ہے جس میں مشینری  الیکٹرانکس فوڈ آئٹمز اور ایڈیبل آئل شامل ہیں شیخ محمد نعیم پاشا صدر وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سفیر کو جلد تجارتی وفد آذربائیجان بھیجنے کا اظہار کیا تاکہ دونوں ممالک میں دوطرفہ تجارتی تعلقات قائم ہو سکیں اس اہم ملاقات میں شیخ محمد نعیم پاشا شاہد حسین غضنفر علی سعود احمد شاد راجہ ندیم کیانی میاں خالد حسین حافظ ممتاز راں محمد آصف نور اور خورشید انور سیکریٹری جنرل نے شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -