پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیخلاف شہر شہر احتجاجی مظاہرے
کبیروالا(نامہ نگار)تحریک انصاف کبیروالا سٹی کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات،بجلی کی قیمتوں اور ہوشربا مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی شہر موڑ کبیروالا سے نکالی گئی (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
،جس کی قیادت سید گروپ کے مرکزی رہنما سید محمد علی دوست گردیزی،تحریک انصاف کبیروالا سٹی کے سابق صدر چوہدری سعید اقبال گل،سید عمران حیدر گردیزی،بابا عبدالرزاق،سید احسن رضا گردیزی،رانا غلام رسول نمبردار،شاہد رفیق خان پنیاں،میاں علی نواز جوئیہ،پیر شاکر حسین شاہ،وقاص احمد خان بھٹہ،مہر عمران محمود اُترا،ملک شہباز حیدر،رانا امتیاز باقر،شاداب حسن،ریاست علی،شہباز مسیح،رانا وکی اور دیگررہنما ؤں نے کی۔ ریلی کے اختتام پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹیڈ حکومت،ملکی تاریخ کی بدترین حکومت ثابت ہورہی ہے،سازش کے تحت مسلط کردہ ”حکمران“آئی ایم ایف سے قرضے کی بھیک لینے کیلئے عوام پر مہنگائی بم گرارہے ہیں،پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے نتیجے میں مہنگائی کے سونامی نے عوام کی زندگیاں اجیرن کردی ہیں،عوام مسلط کردہ امپورٹیڈ حکومت کو مزید برداشت نہیں کرسکتے،ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کیلئے نئے الیکشن کرائے جائیں۔