گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ایم پی اے حاجی عطاء الرحمن کی ملاقات
ٹھٹھہ صادق آباد(نامہ نگار)رکن صوبائی اسمبلی جہانیاں خاجی عطاالرحمن نے گورنر پنجاب بلیخ الرحمان سے ملاقات کی
(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 210 جہانیاں حاجی عطا الرحمن نے گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن سے ملاقات کی،اس موقع پر ایم پی اے جہانیاں حاجی عطا الرحمن نے حلقہ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں اور ان کے حل بارے تبادلہ خیال کیا، گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن نے مسائل کے حل کی یقین دھانی کروائی، حاجی عطا الرحمن نے کہا کہ اپنے حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہم رات دن محنت کررہے ہیں ہم نے حلقہ کے تمام مسائل کے حل کے لیے لیڈران کو آگاہ کردیا ھے کچھ منصوبے پاس ہو چکے ہیں کچھ انڈر پراسس ہیں بہت جلد حلقہ میں ہر طرف ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے ہماری سیاست کا مقصد صرف اور صرف عوامی خدمت ھے اس موقع پر گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن نے کہاکہ عوامی مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے، اس موقع پر مہر افضل ددوانہ بھی موجود تھے،(تصویر ہمراہ ہے)