انٹر بینک میں ڈالر45پیسے مہنگا، اوپن مارکیٹ میں 3.50روپے سستا، سونے کی قیمت میں 1850روپے تولہ کمی 

انٹر بینک میں ڈالر45پیسے مہنگا، اوپن مارکیٹ میں 3.50روپے سستا، سونے کی قیمت میں ...

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر  میں اضافے کا سلسلہ نہ رک سکا۔انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کا بھاؤ  45 پیسے بڑھا ہے جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 211  روپے 93 پیسے کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 3.50 روپے کم ہو کر 212 روپے ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد  گزشتہ روز 1850 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1850 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 45 ہزار 300 روپے ہوگیا ہے۔10گرام سونے کا بھاؤ 1586 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 24 ہزار 571 روپے ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 6 ڈالر بڑھ کر 1839 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔  

ڈالر

مزید :

صفحہ اول -