سودی نظام سے ملکی ترقی،خوشحالی ناممکن،آزادی ضروری، ذیشان اختر

سودی نظام سے ملکی ترقی،خوشحالی ناممکن،آزادی ضروری، ذیشان اختر

  

بہاولپور(بیورو رپورٹ) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا کہ جماعت اسلامی نے عوام کے دلوں 

(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

پر دستک دینے اور ان کی آواز بننے کا فیصلہ کیا ہے جماعت اسلامی اپنے نام، جھنڈے اور ترازو کے نشان کے ساتھ سیاسی میدان میں موجود ہے موجودہ مسائل کا حل جماعت اسلامی کے علاوہ کسی کے پاس نہیں۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ پاکستانی قوم کی ہر مشکل گھڑی میں ناصرف مدد کی بلکہ ان کے ساتھ موجود رہی آج بھی جب پاکستان کو ان حکمرانوں نے مسائلستان بنا دیا ہے جہاں مہنگائی ہے بدامنی ہے بے روزگاری ہے سودی معاشی نظام ہے آئی ایم ایف کی غلامی کا طوق قوم کے گلہ میں ہے ہم نے ان مسائل کے حل اور اسلام آباد میں بیٹھے نااہل حکمرانوں کے خلاف نہ صرف اعلان جنگ کیا ہے بلکہ عملی طور پر عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جماعت اسلامی پاکستان 25 جون سے مہنگائی،سودی معیشت اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف رحیم یار خان سے ٹرین مارچ کا آغاز کررہی ہے جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کریں گے ٹرین مارچ 27 جون کو راولپنڈی پہنچے گا جہاں بڑا جلسہ عام ہوگا۔ٹرین مارچ کا آغاز رحیم یار خان سے صبح 8 بجے ہوگا جو کہ لیاقت پور،خان پور،ڈیرہ نواب،سمہ سٹہ سے ہوتا ہوا 11 بجے بہاولپور پہنچے گا جہاں امیر جماعت اسلامی پاکستان بڑے جلسہ سے خطاب کریں گے بعد ازاں بہاولپور سے لودھراں، شجاعباد سے ملتان پہنچے گا جہاں دن 12:45 بجے استقبال اور جلسہ عام ہوگا۔ٹرین مارچ کے دوسرے روز کا آغاز دن 1 بجے ملتان سے ہوگا۔جس کے بعد ٹرین مارچ لاہور کے لیے روانہ ہوگا خانیوال اسٹیشن پر ٹرین مارچ کا استقبال اور جلسہ ہوگا جس کے بعد ٹرین مارچ میا ں چنوں، ساہیوال سے ہوتا ہوا شام 7 بجے لاہور پہنچے گا جہاں بڑا جلسہ عام ہوگا۔27 مارچ کو لاہور سے شروع ہونے والا ٹرین مارچ شام 7:30 بجے راولپنڈی پہنجے گا جہاں اختتامی جلسہ عام پنڈی اسٹیشن پر ہوگا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -