میلسی میں غیرت کے نام پر قتل، مجرم کو عمر قید کی سزا

میلسی میں غیرت کے نام پر قتل، مجرم کو عمر قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
میلسی (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج میلسی طاہر خلیل نے غیرت کے نام پر قتل کے مجرم کو عمر قید کی سزا سنادی۔استغاثہ کے مطابق ملزم وحید نے دوستوں کی لگائی بجھائی (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
پر کہ اس کی بہن کاکردار ٹھیک نہیں سگی بہن کو گھر آکر قتل کر دیا۔ جس پرپولیس تھانہ مترو نے 302 /311 ت پ کے تحت مقدمہ نمبر171/21در ج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا۔جہاں استغاثے کا موقف ثابت ہونے پر فاضل عدالت نے مجرم کو عمر قید کی سزا سنائی۔