مہنگائی،حکومت جلد مسائل پر قابو پا لے گی، عابد شیر علی

مہنگائی،حکومت جلد مسائل پر قابو پا لے گی، عابد شیر علی

  

 ملتان (سٹی   رپورٹر) مولانا فضل الرحمن ایک مدبر قائد ہیں اور ان کی قیادت میں ہی پی ڈی ایم نے کامیابی حاصل کی،وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اورمولانا فضل الرحمن کی قیادت(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

 میں ہی ان شا اللہ ملکی معاملات کو چلایا جاے گا اور ملک کو درپیش مسائل سے نکالا جاے گا اور ہر قسم کے ملکی اور غیر ملکی سازش کا خاتمہ کیا جاے گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کے مرکزی رہنما میاں عابد شیر علی نے اپنے وفد کے ہمراہ جمعیت علما اسلام ملتان کے رہنماوں سے جامعہ قاسم العلوم گلگشت کالونی ملتان میں ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر جمعیت علما اسلام پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری وامیر ضلع ملتان مولانا محمدایازالحق قاسمی صاحب نے کہا کہ پی پی 217 کا ضمنی الیکشن بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے فتح ان شا اللہ شیخ سلیمان نعیم کی ہی ہوگی،مرکزی اور صوبائی قیادت کے حکم پر جمعیت علما اسلام ملتان نے مسلم لیگ کے امیدوار شیخ سلیمان نعیم کی پی پی 217 کے ضمنی الیکشن میں حمایت کا اعلان کیا ہے  اور ان شائاللہ جمعیت علما اسلام مسلم لیگ کے ساتھ مل کر بھر پور انتخابی مہم چلاے گی انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکومت نے جس طرح معیشت اور ملک کو داو پر لگایا اور ملک میں انتشار کو پھیلایا مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پی ڈی ایم نے کا میابی حاصل کی اور نااہل حکمرانوں کو بھگایا اور اب اس مشکل ترین صورت حال میں بھی چیلنج سمجھ کر قبول کیا گیا اور ان شا اللہ اس مشکل ترین صورت حال سے نکالا جاے گا،اس موقع پر جمعیت علما اسلام ضلع ملتان کے سرپرست اعلی مولانا قاری محمد طاسین، تحصیل ملتان کے امیر مولانا حبیب الرحمن اکبر، تحصیل ملتان کے جنرل سیکرٹری الحاج زاہدمقصود احمد قریشی، مولانا قاری عبدالرحمن قاسمی، قاری محمد اسلم، مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن، مولانا قاری ابوبکر عثمان الازہری، مولانا محمدقاسم جامی، قاری علی محمد شاہدراو شمشاد، مفتی محمدعثمان قریشی، مفتی عبداللہ،عین الرحمن قاسمی، عبیدالرحمن موجود تھے جبکہ مسلم لیگ کے وفد میں شیخ محمد طارق رشید، ملک انور علی، رانا شاہد الحسن، راو انیس الرحمن، عبدالرحمن فری،ملک رضوان علی،نیاز جاوید، محمد طارق،ملک شعبان شریک تھے،میاں عابد شیر علی اور مسلم لیگی وفد نے حمایت پر جمعیت علما اسلام کا شکریہ ادا کیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -