عمر ان کی باقی زندگی صدمے میں گزرے گی، نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپے گا: مریم نواز

  عمر ان کی باقی زندگی صدمے میں گزرے گی، نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپے گا: مریم ...

  

       لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے  عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنی محنت اس نے شہباز شریف کو آوٹ کرنے پر کی، اللہ نے وہ چال اسی پر الٹ دی، اسی حسد اور صدمے  میں اب اسکی باقی زندگی بھی گزرنے والی ہے،عادت ڈال لو! نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کرے گا۔بدھ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے   پی ٹی آئی چیئرمین کی تقریر پرردعمل  کے دوران عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہت گہرا اور ناقابل تلافی صدمہ پہنچا ہے بیچارے کو، جتنی محنت اس نے شہباز شریف پر جھوٹے کیسز بنا کر ان کو فال پلے کے ذریعے میدان سے آوٹ کرنے پر کی تھی، اللہ نے وہ چال اسی پر الٹ دی، اسی حسد اور صدمے   میں اب اسکی باقی زندگی بھی گزرنے والی ہے،عادت ڈال لو!۔انہوں نے کہا کہ نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کرے گا، بڑبڑایا کرے گا کہ شہباز شریف نے سفیر کو کیک کھلایا، شہباز شریف نے شیروانی پہن لی، شہباز شریف وزیر اعظم بن گیا، خرم دستگیر نے یہ کہ دیا۔ امریکہ نے سازش کر دی، دھاندلی ہو گئی، قسم سے اسکی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے۔

مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -