پولیس اور انتظامیہ جعلی وزیراعلیٰ  کی کٹھ پتلی بن گئیں، عثمان بزدار

   پولیس اور انتظامیہ جعلی وزیراعلیٰ  کی کٹھ پتلی بن گئیں، عثمان بزدار

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مقامی پولیس اور انتظامیہ جعلی وزیراعلی کی کٹھ پتلی بن گئی ہے۔ سردار عثمان بزدار نے اپنے اور اپنی فیملی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے، ہمارے گھروں پر پولیس بھیج کر ہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عبوری ضمانت کے باوجود ہمارے گھروں پر پولیس کی بھاری نفری بھیجی گئی، انتقامی کاروائیوں سے گھبرانے والے نہیں، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، اللہ کے فضل سے ہمارا دامن صاف ہے۔ سابق وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس اور انتظامیہ جعلی وزیراعلی کی کٹھ پتلی بن گئی ہے، ہم نے اپنے دور حکومت میں کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کی۔ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ نہ بیماری کا بہانہ کریں گے، نہ ملک سے فرار ہونگے، قانونی راستہ اختیار کر کے انکا مقابلہ کریں گے۔

عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -