ڈیل سے ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کی امید ہے
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ جو بارودی سرنگیں معاشی ترقی کی راہ میں نام نہاد تبدیلی سرکار بچھا کر گئی تھی اس ڈیل کے بعد ان سرنگوں کو ختم کر نے کا موقع ملے گا اورا س ڈیل کے بعد امید ہے ملکی معاشی صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہو جائیگی۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا اب تو اس نام نہاد تبدیلی لانے کی باتیں کرنیو الی جماعت کواس بات کی بھی تکلیف ہے کہ موجودہ اتحادی حکومت اس کی جانب سے معاشی ترتی کی راہ میں اس کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو ختم کرنے میں کامیاب کیوں ہورہی ہے، آہستہ آہستہ حالات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں، امید ہے جلد ہی بہتری آئیگی۔
طارق فضل چودھری