عالمی ادارے کیساتھ معاہدے  سے معاشی حالات ٹھیک ہونگے 

عالمی ادارے کیساتھ معاہدے  سے معاشی حالات ٹھیک ہونگے 

  

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منور انجم نے کہا ہے کہ موجودہ اتحادی حکومت ملکی معاشی صورتحال کو ٹھیک کرنے کیلئے اپنے تمام تر وسائل اور تعلقات کو استعمال کررہی ہے، ہما رے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین جا کر پاکستان کے قرضوں کی مد میں جو سود ادا کرنا تھا وہ معاف کروایا اسی طر ح سے وہ دن رات کوششوں میں لگے ہوئے ہیں کہ پاکستان کو کس طرح سے معاشی طور پر پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا اس میں کوئی شک نہیں کہ جب ہماری حکومت کی آئی ایم ایف سے کامیاب ڈیل ہو جائیگی تواس کے بعد معاشی حالات ٹھیک ہونا شروع ہو جائیں گے اور پی ٹی آئی نے ملک کو جو دیوالیہ کرنے کی کوشش اور سازش کی تھی اس میں انکو ناکامی اٹھانا پڑیگی۔

منور انجم

مزید :

صفحہ اول -