قسط ملی تومعاشی ہی نہیں ملکی  حالات بھی بہتر ہونگے 

 قسط ملی تومعاشی ہی نہیں ملکی  حالات بھی بہتر ہونگے 

  

اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ہم یہ سمجھتے ہیں جو ملکی معاشی حالت پی ٹی آئی کرکے گئی ہے اس کے بعد آئی ایم ایف سے ہمیں جو بھی قسط ملے گی وہ ہما ر ی معاشی صورتحال کیلئے ایک تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی،وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے تو کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی کہ پاکستان معا شی طور پر ڈیفالٹ کر جائے مگر اتحادی حکومت نے اپنی دانشمندی سے ملک کو معاشی طور پر دلوایہ ہونے سے بچا لیا جیسے ہی ہماری حکومت کو آئی ایم ایف سے قسط مل جائیگی تواس سے نہ صرف معاشی حالت بہتر ہو گی بلکہ ملکی حالات بھی ٹھیک ہونا شروع ہو جائیں گے۔

میاں افتخار

مزید :

صفحہ اول -