آئی ایم ایف کی خوشنودی کیلئے روزانہ منی بجٹ لائے جا رہے ہیں
مرکزی رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا ہے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کے طعنے دینے والے آج آئی ایم ایف کے پاس جا کر ان کی ترلے اور منتیں کررہے ہیں اور انکی خوشنودی حاصل کر نے کیلئے روزانہ کی بنیادوں پر عوام پر منی بجٹ برسارہے ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا یہ لوگ تو بڑے بڑ ے دعو ے کرتے تھے کہ ہمارے پاس بڑے معاشی پلان ہیں اور ہمارے پاس بڑی تجربہ کار ٹیمیں ہیں مگر یہ تو ہم پر تنقید کرکے اپنی جان چھڑانے کی کوشش کررہے ہیں، انکی حکو مت کو آج ہر جگہ پر ایک بھکاری حکومت قرار دیا جارہا ہے، ہمارا لیڈر تو ملک کو خودار ملک بنانے پر لگا ہوا تھا۔
علی محمد خان