پی ٹی سی ایل کانیٹ ورک میں ہواوے کا ایئرپون سلوشن نصب 

پی ٹی سی ایل کانیٹ ورک میں ہواوے کا ایئرپون سلوشن نصب 

  

لاہور (پ ر)ملک کے سب سے بڑے ٹیلی کام اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے والے ادارے، پی ٹی سی ایل نے اپنے فائبر ایکسس نیٹ ورک میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے ایئرپون سلوشن کامیابی سے نصب کرلیا ہے۔ ایئرپون ایک منفرد اور جدید فائبر ٹو دی ہوم (ایف ٹی ٹی ایچ) سلوشن ہے جو موجودہ سیلولر موبائل نیٹ ورک انفراسٹرکچر کا فائدہ اٹھا کر فائبر نیٹ ورک میں وسعت لائے گا جس کے باعث اسکی مجموعی لاگت میں بہتری ہوگی اور سازگار وقت میں خدمات کی فراہمی کا آغاز ہوگا۔ ایئرپون میں آپٹیکل ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک (او ڈی این) کے پہلے سے نصب پرزہ جات ہیں، یہ نیٹ ورک منفرد، موثر اور تیزرفتاری سے تنصیب کی سہولت پیش کرتا ہے، پلگ این پلے کے ذریعے فیلڈ ورک کم سے کم رکھتا ہے جبکہ انسٹالیشن کے معیار کو بھی اعلیٰ انداز سے بہتر بناتا ہے۔ اس سلسلے میں سیلولر موبائل سائٹس پر دستیاب انفراسٹرکچر کو آپٹیکل لائن ٹرمینل (او ایل ٹی) آلات کی تنصیب سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے تاکہ ہاؤسنگ، توانائی اور ٹرانسپورٹ کی ضروریات کی تکمیل کے لئے سہولیات پیش کی جاسکیں۔ یہ سہولت پی ٹی سی ایل کے لائحہ عمل کی جانب ایک اہم قدم ہے تاکہ صارفین میں ڈیٹا کی تیزی سے بڑھتی طلب کو پورا کیا جائے۔ اس حوالے سے ان علاقوں میں فائبر ایکسس نیٹ ورک میں وسعت لائی جارہی ہے، ورنہ اس نظام کی تنصیب مشکل ہوجاتی۔ اس اقدام کے حوالے سے اظہار ِ خیال کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل گروپ کے گروپ چیف ٹیکنالوجی آفیسر، جعفر خالد نے کہا، "ہم جدید مصنوعات اور سہولیات کے ذریعے اپنے صارفین کا ٹیلی کام تجربہ مزید بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ پی ٹی سی ایل اور ہواوے نے اپنے نیٹ ورک میں ایئرپون سلوشن کو کامیابی سے متعارف کرکے ایک اور بڑا سنگ میل عبور کیا ہے۔

 ہم اپنے نیٹ ورک کو جدت انگیز بنانے کیلئے نئی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے جبکہ زیادہ سے زیادہ صارفین کو تیزرفتار فائبر ایکسس نیٹ ورک کی رسائی میں تیزی پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔ ان اہداف اور عزائم کی تکمیل کے لئے ایئرپون سلوشن ایک اہم قدم ہوگا۔"ہواوے پاکستان کے ڈپٹی سی ای او، احمد بلال مسعود نے کہا، "ہواوے ہمیشہ سے پی ٹی سی ایل گروپ کے ساتھ بھرپور انداز سے کام کرنے کیلئے پرعزم رہا ہے تاکہ بدلتی ہوئی کاروباری ضروریات کی تکمیل کے لئے مناسب حل تلاش کئے جائیں۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ پی ٹی سی ایل گروپ کو جدت انگیز سہولیات پیش کی جائیں۔ اسکے علاوہ، ہم اس نیٹ ورک میں آسانی لانے اور ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے ساتھ اسکی تنصیب اور خدمات کے آغاز تک آنے والی لاگت میں ہر طرح سے کمی لانے کے لئے بھی پرعزم ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ایئرپون کی بدولت ملک میں فائبر کی رسائی بڑھے گی جبکہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے اپنے صارفین کو بہتر انداز سے خدمات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ "

مزید :

کامرس -