پاکستان میں ماحول دوست تعمیر کے نئے دور کا آغاز 

    پاکستان میں ماحول دوست تعمیر کے نئے دور کا آغاز 

  

لاہور(سٹی رپورٹر)تعمیرات کے شعبے میں نیٹ زیرو انرجی اور توانائی کے بحران میں ایک خوشگوار حل ہوگا۔ SB Global RMC نے ڈی ایچ اے لاہور کے ساتھ مل کر اس عظیم الشان منصوبے کو پاکستان میں متعارف کروانے کا معاہدہ کیا ہے یہ پروجیکٹ اسلامی development REIT تحت ہوگا۔پاکستان میں ماحول دوست تعمیر کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ اس سلسلہ میں ڈی ایچ اے ہیڈ کوارٹر لاہور میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈی ایچ اے کے ایڈمنسٹریٹر برگیڈیئر وحید گل ستی ڈائیریکٹرکرنل ریٹائرڈعرفان حنیف،ڈائیریکٹر لیگل کرنل ریٹائرڈظفر اقبال،ڈائیریکٹر پلاننگ کرنل ریٹائرڈ اقبال، ایس بی گلوبل کے ثاقب برجیس، علی اسلم ملک، میاں علی اشفاق،عمران بشیر،علی بخاری، وسیم ارشد و دیگر شامل ہوئے۔ اس منصوبے کے ذریعے مکس توانائی کی مد میں 80 فیصد بچت ہوگی۔ اس منصوبے کے تحت بین الاقوامی ایوارڈیافتہ آرکیٹیکچر ل رئیل اسٹیٹ کنسلٹٹس، عالمی معیار اور جدید طرز تعمیر کے ساتھ ساتھ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو پاکستان میں لائے گااور پاکستان میں کنسٹریکشن کے حقیقی مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ڈیفنس ہا?سنگ اتھارٹی لاہور اور ایس بی گلوبل کے نمائندوں نے اس منفرد منصوبے کی تکمیل میں ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور نیک خواہشات کا اظہارکیااور اس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید :

کامرس -