گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے آئی ای پی کے وفد کی ملاقات 

  گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے آئی ای پی کے وفد کی ملاقات 

  

اہور (سٹی رپورٹر)گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے سیکرٹری جنرل آئی ای پی امیر ضمیر خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔سیکرٹری جنرل آئی ای پی نے اپنے مطالبات گورنر پنجاب کے سامنے رکھے گورنر پنجاب نے انجینئرز کے مطالبات حل کروانے کا یقیں دلایا گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ انجنیرز کو انرجی بحران حل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے یقین دلایا کہ وہ  آئی ای پی انجنیئرز کے مطالبات حل کروائیں گے گورنر پنجاب سے آئی ای پی انجنیر امیر ضمیر خان نے مطالبہ کیا کہ ٹیکنیکل اسامیوں پر سے نان ٹیکنیکل افسران کو ہٹایا جائے جن محکموں میں انجنیئر ز کو ٹیکنکل الاونس نہیں ملا بحال کیا جائے جبکہ ملتان آئی ای پی سنٹر کے لئے اراضی دی جائے امیر ضمیر کا کہنا تھا کہ معاشی بحران کے حل کے لئے تجربل کار انجنیرز سروسز دینے کو تیار ہیں وفد میں انجنیر عبدالحق جواد گیلانی خواجہ سہیل مامون رواں عمار یاسر اظہر گجر اعجاز چیمہ و دیگر شامل تھے۔

مزید :

کامرس -