تاجروں کا رات نو بجے دکانیں، شاپنگ مال بند کرنے سے انکار،وہاڑی میں آپریشن،3مراکز سیل، متعدد کو وارننگ

 تاجروں کا رات نو بجے دکانیں، شاپنگ مال بند کرنے سے انکار،وہاڑی میں ...

  

 وہاڑی، اوچ شریف (بیورو رپورٹ، نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)پنجاب(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

 حکومت کی جانب سے مارکیٹیں,دکانیں,شاپنگ مال رات 9بجے بند کرنے کے فیصلے کو اوچ شریف میں تاجران نے ہوا میں اڑا دیا ہے انتظامیہ عملدرآمد کرانے کے لیے بے بس ہو چکی ہے کھلی چھٹی دے دی ہے,عباسیہ روڈ,احمد پور روڈ,خیر پور ڈاہا روڈ,سرکلر روڈ پر مارکیٹیں,دکانیں نصف رات تک کھلی رہتی ہیں انتظامیہ کی خاموشی پر دکانداروں نے بھی پنجاب حکومت کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے دکانیں مارکیٹیں بند کرنے سے انکار کر دیا ہے پنجاب حکومت اورمقامی انتظامیہ کی رٹ نہ ہونے کی وجہ سے تاجران فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے لگے ہیں۔ڈپٹی کمشنر میا ں محمد رفیق احسن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن گزشتہ رات کاروباری مراکز کی مقررہ اوقات کار میں بندش کو یقینی بنانے کیلئے شہر بھر میں وزٹ کیا اور خلاف ورزی پر 3دکانوں کو سیل کیا اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے کاروباری مراکز کو بند کرنے کے اوقات کار پر پابندی کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ وزٹ جاری ہیں دکاندار حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کر دہ اوقات کار پر دکانیں بند کریں تمام دکانیں، گودام، وئیر ہاسز، دفاتر اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کی رات 9بجے بند ہونا چاہیے شادی ہالز رات 10بجے اور ریسٹورنٹ، کلبز،تندورز، کیفے،کھانے کے پوائنٹس،سنیما، تھیڑ، سرکس اور دیگر عوامی تفریح مقامات را ت ساڑھے 11بجے تک کھلے رہیں گے تاہم ہسپتال،میڈیکل لیبارٹریز،فارمیسی، میڈیکل سٹورز،دووھ دہی، ٹائر مرمت شاپس،پٹرول پمپس،سی این جی اسٹیشز، شہری حدود سے دو ر ہائی ویز اور موٹر ویز کے اطراف موجود سروس ایریاز شاپس اور فیکٹریز پر اطلاق نہیں ہوگا تاہم ہفتہ کے روز بندش کے مخصو ص اوقات کار نہیں ہوں گے۔ پنجاب شاپس اینڈا سٹبلیشمنٹ آرڈرنینس 1969 کے سکشن 6کے تحت دکانیں اور کاروباری مراکز ہفتے میں ایک دن بطور چھٹی بند رہیں گے)جمعہ یا اتوار)۔تاجر برادری حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کر دہ اوقات کار کی پابندی کریں تاکہ بجلی لوڈشیڈنگ کو کم کیا جا سکے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -