پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر چیئرمین اوگرا ودیگر سے جواب طلب

 پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر چیئرمین اوگرا ودیگر سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد کریم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے خلاف دائردرخواست پر چیئرمین اوگرا، وزارت پٹرولیم سمیت مدعاعلیہان کو28جون کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے،درخواست گزار وکیل اظہر صدیق کی طرف سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیا گیاہے کہ21 دنوں میں 3 بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، کابینہ کی منظوری کے بغیر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس کا کوئی قانونی جواز نہیں،عدالت سے استدعاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کوکالعدم قرار دیاجائے۔
 چیئرمین اوگرا 

مزید :

علاقائی -