سی سی پی او کی شہدا ء پولیس کے اہلخانہ سے ملاقات، خراج تحسین پیش کیا

  سی سی پی او کی شہدا ء پولیس کے اہلخانہ سے ملاقات، خراج تحسین پیش کیا

  

الاہور (کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے آج شہدا پولیس کے اہل خانہ سے اپنے دفتر سے ملاقات کی۔نثار چیک پوسٹ رائیونڈ میں مارچ 2018ء کے بم بلاسٹ میں جام شہادت نوش کرنیوالے شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد اسلم اور بابو صابو انٹرچینج پر مئی 2012ء میں دہشت گردوں کو شہر میں داخل ہونے سے روکنے کی کامیاب کوشش میں جان قربان کرنے والے شہید کانسٹیبل مشتاق احمد کے ورثا سے ملاقات کی۔شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اور فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے شہید سب انسپکٹر محمد رفیق بھٹی،اے ایس آئی ظفر البنا،کانسٹیبلز محمد اشرف اور مشتاق احمد کی فیملیز بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھیں۔

ڈی ایس پیز ریحان جمال،کاشف ڈوگر اور دیگر متعلقہ پولیس افسران اس موقع پر موجود تھے۔بلال صدیق کمیانہ نے ملاقات میں شہدا پولیس کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔سی سی پی او لاہور نے شہدا پولیس کے ورثا سے مسائل دریافت کئے اور حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس کے شہدا نے ملک و قوم کی خاطر قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

ا

مزید :

علاقائی -