منشا بم کا 82 لاکھ، 2کلو سونا غبن کیس اے ایس آئی کی ضمانت خارج
لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن نے منشا بم کے 82 لاکھ روپے اور 2کلو سونا غبن کرنے کیخلاف اے ایس آئی مبشر کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کردی،یادرہے کہ عدالت عالیہ نے توہین عدالت کی درخواست پر ایس پی سی آئی اے کو منشا بم کی رقم اور سونا واپس کرے کاحکم دیاتھا،جس کے بعد محکمے نے غبن کرنے پر انسپکٹر مبشر کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔
،یادرہے کہ ملزم سے ابھی تک 21 لاکھ روپے اور پونے 2 کلو سونا ہی برآمد ہوسکا ہے۔