مائنز ریفرنس، سبطین خان کیخلاف کیس کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنمااورسابق صوبائی وزیر سبطین خان کے کیس کی سماعت 4جولائی تک ملتوی کردی، گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان رخصت پر تھے جس کی وجہ سے کیس میں پیش رفت نہیں ہوسکی۔گزشتہ روزسبطین خان سمیت دیگر ملزمان چنیوٹ مائنز اینڈ منرل ریفرنس کیس میں عدالت میں پیش ہوئے،سبطین خان کی جانب سے نیب ریفرنس کی قانونی حیثیت کو چیلنج کررکھاہے۔