پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کے حوالے سے جاری آرڈیننس چیلنج کر دیا

  پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کے حوالے سے جاری آرڈیننس چیلنج کر دیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے حوالے سے جاری آرڈیننس کوچیلنج کر دیاہے،یہ درخواست پی ٹی آئی ایم پی اے زینب عمیر نے وکیل اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی ہے،درخواست گزار کاموقف ہے کہ گورنرنے14جون کواسمبلی کے اختیارات کے حوالے سے آرڈیننس جاری کیا، آرڈیننس سے سیکرٹری اسمبلی کے اختیارات محدود کر دیئے گئے ہیں،اجلاس نوٹیفائی، ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیار سیکرٹری قانون کودے دیا گیاہے،گورنرکاجاری کردہ اختیاررولزآف اسمبلی سے متصادم ہے اور آئین کے خلاف ہے، گورنر کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسمبلی سے باہر بلانے کا اختیار نہیں، عدالت سے استدعاہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک آرڈیننس پر عمل درآمد روکا جائے، درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے۔

کہ گورنر پنجاب کا جاری کردہ آرڈیننس آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم کیا جائے اورایوان اقبال میں بلائے گئے اجلاس کو غیر قانونی قرار دے کرکالعدم قراردیاجائے۔

مزید :

علاقائی -