پولیس کی کارروائیاں،4 مغوی بچے بازیاب، لواحقین کے حوالے 

      پولیس کی کارروائیاں،4 مغوی بچے بازیاب، لواحقین کے حوالے 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں،4 مغوی بچے بازیاب کر کے لواحقین کے حوالے کر دیے تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس مزنگ نے قاری صاحب کے ڈر سے بھاگنے والے 12 سالہ اسحاق کو ڈھونڈ کر والدین سے ملوا دیا، نواب ٹاؤن انویسٹی گیشن نے 3 سالہ نور فاطمہ کو ڈھونڈ کر بحفاظت ورثاء کے سپرد کر دیا،انوسٹی گیشن پولیس شفیق آباد نے 17سالہ حراء کو داتا دربار سے بازیاب کر لیا،گارڈن ٹاؤن انویسٹی گیشن نے 11 سالہ بلال کو ڈھونڈ کے ماں کے حوالے کر دیا۔

مزید :

علاقائی -