ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں کی لوٹ مار، پانچ گاڑیاں، 5موٹر سائیکل بھی چوری

ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں کی لوٹ مار، پانچ گاڑیاں، 5موٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
       لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو متعدد وارداتوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موٹرسائیکلوں، کاروں اور دیگر قیمتی اشیا ء سے محروم کر دیا گیا۔ ڈیفنس ڈبلیو بلاک میں گھر میں چوری کی واردات ہوئی جس میں نامعلوم چور ڈاکٹر جمیل کے گھر سے 174 تولے سونا 38 لاکھ مالیت کی پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی چور کر کے فرار ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر جمیل اپنی فیملی کے ہمراہ ڈسکہ گئے ہوئے تھے جب وہ واپس گھر آئے تو خفیہ لاکر ٹوٹے ہوئے تھے، کوٹ لکھپت میں فارمیسی کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کے دوران 3ڈاکو فارمیسی کے عملہ کو یرغمال بنا کر 2 لاکھ 35 ہزار،5 عدد موبائلز، 2 چیک لوٹ کر فرار ہو گئے، شیراکوٹ میں جابر خان سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر 2 لاکھ  37ہزار روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں حارث سے اسلحہ کے زور پر 3 لاکھ 18ہزار روپے اور موبائل فون، گجر پورہ میں رحمان سے اسلحہ کے زور پر 2 لاکھ 96ہزار 500روپے، شناختی کارڈ اور موبائل فون، ٹبی سٹی کے علاقے میں کبیر سے 2 لاکھ 11ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرا ہو گئے جبکہ ماڈل ٹاؤن،ریس کورس، مصری شاہ، سندر، اور ہنجروال سے گاڑیاں، شاہدرہ ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، یکی گیٹ، لٹن روڈ اور ملت پارک سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ 

مزید :

علاقائی -