بجاش نیازی کی ہراساں کرنے کی درخواست ایس ایچ اوچوہنگ سے جواب طلب

       بجاش نیازی کی ہراساں کرنے کی درخواست ایس ایچ اوچوہنگ سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج غلام حسین نے نیازی اڈا کے مالک بجاش نیازی کی جانب سے ہراساں کرنے کی درخواست پر  ایس ایچ او تھانہ چوہنگ سے 25 جون کو جواب طلب کر لیاہے،درخواست گزار نے موقف اختیارکیا ہے کہ تھانہ راوی روڈ میں درج ایف آئی آر میں عبوری ضمانت پر ہوں، پی ٹی آئی سے سیاسی وابستگی رکھتا ہوں، جس کی وجہ سے پولیس انہیں بلاوجہ تنگ اور ہراساں کررہی ہے۔

، تھانہ چوہنگ پولیس کو حکم دیا جائے کہ وہ مجھے اورمیرے گھر کی چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال نہ کرے اور انہیں ہراساں کرنے سے بھی روکاجائے۔

مزید :

علاقائی -