آئی جی،کا نجی سکول سے لاشیں ملنے کا نوٹس، آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب

آئی جی،کا نجی سکول سے لاشیں ملنے کا نوٹس، آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب

  

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے قصور کے نجی سکول سے لڑکے اور لڑکی کی لاش ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سپروائزری افسران نے جائے واردات کا دورہ کیا اور فوری قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ڈی پی او قصور کو ہدایت کی کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے اور اصل حقائق سامنے لاتے ہو ئے ملزمان کو جلداز جلد ٹریس کرکے گرفتار کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -