خان پور: منشیات فروش سے1575 گرام چرس برآمد، کاروائی شروع

خان پور: منشیات فروش سے1575 گرام چرس برآمد، کاروائی شروع

  

  رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان)تھانہ صدر خان پور پولیس کی (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

کارروائی1575 گرام چرس برآمد کرکے منشیات فروش گرفتار  کرلیا  ایس ایچ او تھانہ صدرخان پور جام محمد اعجاز نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اسماعیل دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ علاقہ میں گشت اور پڑتال جرائم کے سلسلہ میں موجود تھا کہ اسی دوران انہیں مصدقہ اطلاع ملی کی کوٹلہ لاڑ کے قریب اسد دشتی نامی منشیات فروش بڑی مقدار میں چرس بیچنے کے لیے موجود ہے جس پر پولیس پارٹی نے سرسری پلاننگ کے ساتھ موقع پر پہنچ کر نشاندہی کے مطابق ملزم کو حراست میں لے کر جامہ تلاشی لی تو منشیات فروش سے 1575 گرام چرس برآمد ہونے پر اس کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -