نشئی افراد کی بحالی کیلئے 2 سرکاری ہسپتالوں میں وارڈز مختص کرنیکی سمری تیار

نشئی افراد کی بحالی کیلئے 2 سرکاری ہسپتالوں میں وارڈز مختص کرنیکی سمری تیار

  

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزکیپٹن(ر)محمد سہیل چودھری نے نشے کے عادی افراد کی بحالی کیلئے 2 سرکاری ہسپتالوں میں وارڈز مختص کرنے کی سمری بھجوانے کا فیصلہ کر لیا۔ سہیل چودھری نے کہا کہ سڑکوں پر آوارہ نشے کے عادی افراد ہماری توجہ اور احساس کے مستحق ہیں۔ منشیات کے عادی افراد کو ملزم سمجھنے کی بجائے متاثرہ سمجھ کر ان کی دیکھ بحال کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ اوزسے اہم میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کے علاج و معالجے کیلئے سیکرٹری ہیلتھ اور ضلعی انتظامیہ کی مدد لی جائے۔ نشے کے عادی افراد کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ سائنسز میں داخل کرایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -