فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن،40کلو مردہ مرغیاں تلف

فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن،40کلو مردہ مرغیاں تلف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
   ملتان(سپیشل رپورٹر)   ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کی ہدایت پر مضر صحت اور ملاوٹی خوراک کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف آپریشنز ٹیمیں سرگرم عمل(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
 ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے بہاالدین زکریا ٹان میں مضر صحت مرغیاں سپلائی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا۔ کارروائی کے دوران 40 کلو مردہ مرغیاں تلف کردیں گئیں۔ اسی طرح ملتان میں چاہ آرے والا میں مشروبات کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس، کھلے اجزا کے استعمال پر بیورجز پلانٹ مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی۔ خوراک کی تیاری میں کھلے اجزا کی ملاوٹ پر 2 بیکریز کو 50 ہزار روپے کے جرمانے کردیے گئے۔ مشینری کی صفائی نہ ہونے، خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر بیکریوں کو جرمانے کیے گئے۔ کارروائیاں سبزہ زار اور پرانا شجاع آباد روڈ پر کی گئیں۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کا کہنا تھا کہ عوام کو مردار گوشت کی ترسیل کرنے والے معاشرے کیلیے ناسور ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔